لاڑکانہ میں قائم شیخ زید اسپتال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

پیر 4 اپریل 2022 16:42

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور حلال احمر یو اے ای کے عہدیداروں نے دورہ کیا۔شیخ زید اسپتال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کے دورے کے موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات شیخ زید اسپتال کیلئے جدید مشینری بھی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکھر اور خیر پور میں قائم اسپتالوں کیلئے متحدہ عرب امارات فنڈز ادوایات میڈیکل آلات فراہم کی جائے گی۔قونصل جنرل یو اے ای نے کہا کہ شہریوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی اور ساکرو میں قائم اسپتالوں میں جدید میشنری فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے کام کیا جائے گا اور کٹنی سینٹر کے لیے بھی خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں