لاڑکانہ،عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں میں خریداری جاری ، مردو خواتین ،بچوں کا رش لگ گیا

بدھ 27 اپریل 2022 16:23

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) لاڑکانہ میں عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں میں خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے،دکانوں پر مردو خواتین، بچے اوربوڑھوں کا رش لگ گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے دوران عید کی خریداری کیلئے لاڑکانہ شہر سمیت دور دراز کے علاقوں سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے، شہر کی مختلف معروف و مصروف ترین بازاروں سمیت دیگر دکانوں پر روزہ افطار سے قبل اور افطار کے بعد خریداروں کا انتہائی رش لگنے کے باعث تاجر بھی خوش نظرآرہے ہیں۔ شہر میں کاروبار ی و تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔m.k.a

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں