لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

منگل 30 جنوری 2018 22:53

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری اور روپوش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے منشیات بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم مظہر کھوکھر کو آدھا کلو چرس سمیت، ملزم لطیف ویسر کو آدھا کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم ہزارو میرجت کو اور فتح پور پولیس نے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں اشتہاری ملزم بشیر ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں