لاڑکانہ میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 8 فروری 2018 19:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) لاڑکانہ میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف دوسرے روز بھی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا جہاں سیپکو سٹی لاڑکانہ کے ایگزیکیوٹو انجنیئر کاشف قریشی کی سربراہی میں عملے نے شیخ زید سب ڈویزن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے کرتے ہوئے 2 ٹرانسفارمر اتار لیے جبکہ بجلی چوری اور نادہندگان کے 1500 سے زائد کنکشن بھی منقطع کیے گئے جس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر افسران کو بقایاجات کی ادائیگی کے متعلق یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود کاروائی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں