لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

جمعرات فروری 22:52

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 8 جواریوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور روپوش 11 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کلو چرس، 4 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث ڈنو ماچھی پولیس نے ملزم دیدار چانڈیو کو 5 کلو چرس سمیت رتوڈیرو پولیس نے ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم فرید عرف لاہوری کوش کو 3 کلو چرس سمیت جبکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش ملزم عزیز عرف جھنڈی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب الہہ آباد تھانہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی میں جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 13 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرکے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments