لاڑکانہ، بیمار اور شادی شدہ خاتون کا علاج اور مالی مدد کے لئے پریس کلب پر احتجاج

منگل 25 ستمبر 2018 22:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے غریب مقام محلہ کے مکین بیمار اور شادی شدہ خاتون صائمہ جروار نے علاج اور مالی مدد کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل شاہنواز جانوری سے شادی ہوئی جس سے تین بیٹوں کا اولاد ہے، گذشتہ کئی سالوں سے کیلشم ڈی کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث ہاتھ معذور ہیں جبکہ شوہر محنت مزدوری کرتا ہے جس سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے کھاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاج کرکے مالی مدد کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں