کھکھرانی بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، باپ اور بیٹا جاں بحق ،خاتون زخمی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) رشید وگن کھکھرانی بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، باپ اور اس کا 2 سالہ بیٹا جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی، چانڈکا ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رشید لاڑکانہ کے علاقے رشید وگن روڈ کھکھرانی بائی پاس پر شہزاد موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، جس میں سے باپ اور بیٹا زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاںبحق ہوگئے، جانبحق ہونے والوں کی پہچان ریاض اور اس کے 2 سالہ بیٹے ریحان کے شامل ہیں۔

پولیس نے اطلاع پر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں