لاڑکانہ آرٹس کونسل میں ڈرامہ فیسٹول کے سلسلے میں تاریخی کہانی پر عمر مارئی پر مشتمل ڈرامہ عمر مارئی پیش کیا گیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) محکمہ ثقافت سندھ کے تعاون سے لاڑکانہ آرٹس کونسل میں ڈرامہ فیسٹول کے سلسلے میں تاریخی کہانی پر عمر مارئی پر مشتمل نامور مصنف احمد علی صابر کا ڈرامہ ’’عمر مارئی‘‘ اداکار و ہدایتکار سدھیر ویسر کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیا جس میں عمر مارئی کے قصے کو فوکس کرتے ہوئے تھری لوگوں کی زندگی کو دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں سدھیر ویسر، سعود ویسر، رانی عباسی، کاجل سندھو اور دیگر اداکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے خود داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں