لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی

بدھ 14 نومبر 2018 23:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی گوہر آباد پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد عرف راجہ کورائی کو دس کلو بھنگ سمیت، ماہوٹا پولیس نے دوران چیکنگ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم جاوید عرف جائو میتلو کو، اللہ آباد پولیس نے مطلوب ملزم عاشق شیخ کو، ملزم سعید پتافی کو پانچ کلو بھنگ سمیت، رتوڈیرو پولیس نے بائی پاس سے ملزم نادر ڈومکی کو چرس سمیت، سی آئی اے پولیس نے دوملزمان سراج سومرو اور عمران گاڈہی کو ہیروئن سمیت، باڈہ پولیس نے ملزم منظور سولنگی کو بھنگ سمیت اور یونیورسٹی پولیس نے ملزم ساجد لغاری کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ رتوڈیرو پولیس نے شہری احسان اللہ جمالی کی چھینی گئی ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں