لاڑکانہ پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ساجد کھکھرانی کو چار کلو چرس سمیت، کنگا پولیس نے دوران چیکنگ گاؤں وکیا سانگی کے قریب ملزم سلیم لاشاری کو چرس سمیت، سی آئی اے پولیس نے دوران گشت کیٹی ممتاز تھانے کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش ملزم بنبھور کھکھرانی کو، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم حاجی عرف ممتاز کورائی کو، باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ دو روپوش ملزمان علی محمد بروہی اور بشیر جونیجو کو جبکہ گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ دو روپوش ملزمان معشوق چانڈیو اور برکت اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں