لاڑکانہ، بھینس کالونی کے اسد ماڈل سکول میں سالانہ اسپورٹس گالا کا افتتاح

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:06

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی میں قائم اسد ماڈل اسکول میں سالانہ اسپورٹس کا افتتاح ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن لاڑکانہ ریجن عبدالجبار مری اور وزیر حسین ببر نے مشترکہ طور پر کیا جہاں ووشو کنگو ماسٹر مقبول احمد سومرو کی نگرانی میں طلبہ و طالبات کے درمیان ووشوکنگو، آرم ریسلنگ، چیئر فائیٹ، ٹگ آف وار، اسپون ہولڈنگ اور دیگر کھیل کھیلے گئے جس میں سبین سندیلو، زینب بلوچ، رضوان عباسی، مجاہد بلوچ، دانش بروہی اور دیگر نے کامیابی حاصل کی جنہیں مہمانوں نے ٹرافیاں انعام کے طور پر دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر جاوید مگسی، آپریٹر آصف مگسی، پرنسپل وقار ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں