لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کی پولیس کی چوبیس گھنٹوں کی کارکردگی رپورٹ

جمعرات 18 اپریل 2019 19:37

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے پولیس کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 59 ملزمان جن میں 10 اشتہاری، 44 روپوش اور 5 سرگرم ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی جاری کارروائیوں کی بنا پر جرائم میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں