Oجعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت

ً نیب جے آئی ٹی کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ بھٹو ہائوس نو ڈیرو میں چھاپہ بھٹو ہائوس کا انچارج اور آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو گرفتار، اہم انکشافات کی توقع ، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت ، نیب جے آئی ٹی کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ بھٹو ہائوس نو ڈیرو میں چھاپہ ، بھٹو ہائوس کا انچارج اور آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو گرفتار،اہم انکشافات کی توقع اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ عبدلندیم بھٹو جعلی اکائونٹس سے رقم نکلوا کر بھٹو ہائوس کے اخراجات چلاتا تھا جبکہ اس کا بھائی جبار بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذاتی فوٹو گرافر تھا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق جعلی اکائونٹس کیس میں نیب جے آئی ٹی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے ہمراہ نوڈیرو میں بھٹو ہائوس پر چھاپہ مارا اور بھٹو ہائوس کے انچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالندیم بھتو نے جعلی اکائونتس سے رقم نکلوائی جبکہ وہ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ ندیم بھٹو کو فی الحال سکھر میں رکھا گیا ہے انہیں کراچی کی احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر لایا جائے گا جبکہ بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

بھٹو ہائوس کے انچارج کی گرفتاری سے اہم انکشافات کی توقع ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ندیم بھٹو کے اکائونٹ میں اومنی گروپ او ردیگر گمنام اکائونٹس سے رقم منتقل ہوتی تھی جس سے نوڈیرو ہائوس کے ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات سمیت رہنمائوں کے ہوائی ٹکٹس بھی خریدے جاتے تھے ۔ عبدالندیم بھٹو کابھائی جبار بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذاتی فوٹو گرافر تھا جسے محترمہ نے پہلی بار وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد محکمہ اطلاعات سندھ میں نوکری دی جس کے بعد سے پورا خاندان وفادار ذاتی ملازمین کی حیثیت سے نوڈیرو میں بھٹو ہائوس کے معاملات چلا رہا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں