لاڑکانہ میں پولیو مہم کے دوران شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ورکر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگئی

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) لاڑکانہ میں پولیو مہم کے دوران شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ورکر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگئی،نماز جنازہ میں کمشنر اور دیگر افسران کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے شاہ بہارو محلہ کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر اقصیٰ میمن پولیو مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہوئیں جنہیں پولیو ٹیم کے دیگر افراد نے بیہوشی کی حالت میں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جہاں ان کے موت کی تصدیق کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔

دوسری جانب رات دیر گئے متوفی لیڈی ہیلتھ ورکر کی نماز جنازہ شاہ بہارو کالونی میں ادا کی گئی جس میں کمشنر لاڑکانہ محمد سلیم رضا کھڑو، دیگر افسران سمیت علاقہ مکینوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں