لاڑکانہ، 13 سالہ طالب گلے اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہو کر پراسرار طور پر اسپتال میں جاں بحق ہوگیا

جمعہ 12 جولائی 2019 23:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) قمبر کے جامعہ مسجد محمدیہ مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے والا 13 سالہ طالبعلم حماد اللہ چنہ کو مبینہ طور پر گلے اور پیٹ کی تکلیف کے باعث چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑگئے۔ اطلاع پر ورثا نے پہنچے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورثا کا کہنا تھا کہ حماد اللہ کو پہلے گلے میں تکلیف تھی اب ہمیں بتایا گیا کہ آج صبح اسے پیٹ اور گلے میں تکلیف تھی جس کے باعث اس کی طبیعت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پراسرار طور پر فوت ہونے والے حماد اللہ چنہ کا تعلق شکارپور ضلع کے گاؤں اسحاق بھٹی سے بتایا جاتا ہے جو گذشتہ دو سالوں سے قمبر کے مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں