لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں نماز عیدالفطر کا شیڈیول جاری کردیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں نماز عیدالفطر کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق درگاہ پیر مٹھا رحمت پور میں ساڑے 7 بجے، درگاہ مشوری شریف میں ساڑے 8 بجے، درگاہ حسین آباد قمبر میں ساڑے 9 بجے، لاڑکانہ شہر کے سید کرم شاہ مسجد اور حسینی باب الجنت مسجد کویر مل محلہ میں 8 بجے، عید گاہ لاہوری محلہ میں 8 بجے، سادات مسجد ریشم گلی میں 9 بجے، رحمانیہ مسجد پولیس شاپنگ سینٹر میں ساڑے 8 بجے، بہشتی مسجد امپائر روڈ میں 7 بجے، واپڈا کالونی میروخان روڈ پر 8 بجے، نورانی مسجد دڑی محلہ میں ساڑے 8 بجے، منور مسجد میونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے 8 بجے، درگاہ قائم شاہ بخاری مین 8 بجے اور عید گاہ قاسمیہ گرلس کالج روڈ پر ساڑے 7 بجے عیدالفطر کی نماز ایس او پیز کے تحت ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں