ضلع بدین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بچے خسرہ سے انتقال کرگئے

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

ْلاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) سندھ کے ضلع بدین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بچے خسرہ سے انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے وارڈ نمبر 6 سومرا محلہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین سال اور دو سالہ بچہ خسرہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جنہیں تین روز قبل خسرہ کی تشخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلعی ہیلتھ آفیسر خسرہ اور روبیلا کے خلاف جاری سرکاری مہم کے باوجود بچوں کے انتقال سے لاعلم نکلے اور انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔سکھر کے کئی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے انسداد خسرہ اور روبیلا ویکیسن مہم میں خلل ڈال دیا۔خسرہ اور روبیلا ویکسین پلانے والے رضا کاروں پر آوارہ کتوں نے حملے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹیمیں کام چھوڑ کر گھروں کو روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں