ڈی آئی جی لاڑکانہ کا میاں بیوی کے قتل کا نوٹس، ایس ایس پی سے رپورٹ طلب

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ضلع شکارپور کے تھانہ جبر شیخ میں پرانے تنازعہ پر میاں بیوی کو قتل اور ان کی گیارہ سالہ بیٹی کو زخمی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری تک جائے وقوعہ پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ واقعہ گاؤں قادربخش جتوئی میں پرانے تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا جس میں مسلح ملزمان نے 41 سالہ طالب شر ، 40 سالہ بیوی نہال شر کو قتل اور ان کی 11 سالہ بیٹی آمنہ شر کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری تک متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اور کو جائے وقوعہ پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں