لاڑکانہ ، پولیس مقابلوں میں دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) لاڑکانہ پولیس نے دو مختلف مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ حیدری تھانہ پولیس نے ڈی ایس پی پارس بکرانی اور لاشاری تھانہ پولیس نے ڈی ایس پی رتوڈیرو تابش علی شاہ کی سربراہی میں غلام بھٹو روڈ اور لبانو سم شاخ کے علاقوں میں جرم کے ارادے سے کھڑے ملزمان سے مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ تھانہ حیدری سے گرفتار ملزم کی شناخت شفیق ولد مختیار کلہوڑو اور تھانہ لاشاری سے گرفتار ملزم کی شناخت فرحان ولد زاہد چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دونوں گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات اور جرائم میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب مبینہ مقابلوں میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں