لاڑکانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، ملزمان کے ٹھکانے نذر آتش

پیر 22 اپریل 2024 19:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کو نذرآتش کرکے مزید نفری طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں تھانہ رشید وگن کی حدود ککرانی اور جیہا گینگ کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے پولیس نفری، پولیس موبائلز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رہا جس دوران پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کو نذرآتش کرکے مزید پولیس نفری طلب کر لی جس سے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مستقبل میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں