سندھ کی معروف لوک گلوکارہ سلمہ ساغر کو نامور گلوکارہ صنم ماروی کی کوششوں سے لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کردیا گیا

منگل 29 جنوری 2019 23:07

سندھ کی معروف لوک گلوکارہ سلمہ ساغر کو نامور گلوکارہ صنم ماروی کی کوششوں سے لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کردیا گیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) گذشتہ 5 ماہ سے دماغی ٹیومر میں مبتلا سندھ کی معروف لوک گلوکارہ سلمہ ساغر کو نامور گلوکارہ صنم ماروی کی کوششوں سے لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں صنم ماروی سمیت دیگر نے بیمار گلوکارہ کا استقبال کیا جبکہ ہسپتال میں سندھی فنکاروں کے رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ظفر لغاری، ڈاکٹر چیتن لال، پروفیسر اشوک کمار کھتری، حفیظ چنہ اور شمس بوزدار نے ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر سندھ فنکار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بروہی نے بتایا کہ سلمیٰ ساغر کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں نیورو کے ماہر ڈاکٹر پہلے ان کا معائنہ اور مختلف ٹیسٹیں کرکے اس کے بعد باقاعدہ علاج شروع کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم محکمہ ثقافت سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر اکبر لغاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، امید ہے علاج کے بعد سلمیٰ ساغر صحتیاب ہوکر ایک روز ضرور لوگوں کے درمیان اپنے آواز کا جادو جگائیں گیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں