علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد گوادر کیمپس کا افتتاح وفاقی وزیرشفقت محمود،ایم این اے محمد اسلم بھوتانی جون میں کرینگے

جمعہ 21 مئی 2021 00:09

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،ایم این اے محمد اسلم بھوتانی جون میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد گوادر کیمپس کا افتتاح کریں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوادر کیمپس کی بلڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گوادر کیمپس کے قیام سے ضلع گوادر کے طلباو طالبات کو حصول علم میں آسانی اور بہترین موقع فراہم ہوگا، ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف گوادر کے قیام کے سلسلے میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر شفقت محمود سے ملاقات کرکے گوادر کے تعلیمی مسائل پر تفصیلی گفتگو کیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں