انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران پوری طرح متحرک رہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

جہاں پر نقصانات ہوئے ہیں ان کی فوری رپورٹ بناکر ارسال کی جائے اور جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کا ضرور ازالہ کیا جائیگا ، میر جام میر کمال کی آن لائن سے خصوصی گفتگو

جمعرات 13 اگست 2020 22:52

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام میر کمال خان نے صوبہ بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کی انتظامیہ کو بھی مون سون بارشوں کے دوران متحرک رہنے کی ہدایت کردی ہے اور جہاں پر نقصانات ہوئے ہیں ان کی فوری رپورٹ بناکر ارسال کی جائے اور جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کا ضرور ازالہ کیا جائیگا اس حوالے سے وزیراعلی بلوچستان نواب جام میر کمال خان نے آن لائن کے رپورٹر پیربخش کلمتی کو بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی نقصانات ہوئے ہیں جن کی رپورٹس بنائی جارہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران متحرک رہیں اور مسلسل لوگوں سے رابطے میں رہیں اور جہاں پر لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں وہاں کا جائزہ لیں اور فوری طور پر رپورٹ بنا کر ارسال کریں متاثرین کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے کئی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہوئیں اور لوگوں کے گھر بھی مہندم بھی ہوئے ہیں اور وہاں پر ضلعی انتظامیہ نے جائزہ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حب ڈیم بھر جانا ایک اچھا اقدام ہے اور حب ڈیم سے حب کے کئی علاقے سیراب ہوتے ہیں اور ان کو اب 2023 تک پانی کی فراہمی مکمن ہوگی انہوں نے کہا کہ مزید علاقوں میں بھی ڈیمز بنانا زیر غور ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ بارشوں کے پانی کو فضول ضائع نہ کیا جائے بلکہ بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرکے ہم ضلع لسبیلہ کو سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھرڑی ہے اور لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا قدرتی آفات سے نمٹنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے مگر اللہ پاک کی کرم نوازی سے ہم بھرپور موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور رب العزت سے دعا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم رحم و کرم سے گزر جائے اور رحم کی بارشیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں