لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیراہتمام بائیو رسک مینجمنٹ کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:45

کوئٹہ۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیراہتمام بائیو رسک مینجمنٹ کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ فیکلٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرز لیکچررز لیب اٹینڈنٹ اور لیب اسسٹنٹ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس آن لائن تربیتی پروگرام میں شیر باز بگٹی اور سیف اللہ دومڑ نے بطور تربیت کار شرکت کرکے بائیو رسک مینجمنٹ کے متعلق شرکاء کو آگاہی فراہم کیں جب کہ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے لیکچرار سلیمان خان نے بطور معاون اپنی خدمات سر انجام دیں۔اختتامی سیشن میں فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب میں ڈین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام سے ہنر اور کام میں مزید بہتری آئیگی اور تربیت حاصلِ کرنے والے بہتر انداز میں اپنا کام سر انجام دے سکیں گے۔ ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی نے فیکلٹی کے اسٹاف کو تربیت فراہم کرنے پر ایسوسی ایشن فار بائیو رسک مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں