رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ایک روزہ دورے پر وندر پہنچ گئے ،نومنتخب وڈیرہ علی اصغر بھٹائی انگاریہ کی دستاربندی تقریب میں شرکت

اتوار 23 جنوری 2022 22:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ایک روزہ دورے پر وندر پہنچ گئے نومنتخب وڈیرہ علی اصغر بھٹائی انگاریہ کی دستاربندی تقریب میں شرکت کی۔معروف زمیندار حاجی جان محمد نوہانی بلوچ کے فارم ہاؤس پر ان کے اعزاز میں دیے گئے شاندار ظہرانے میں شرکت کی۔ بھٹائی گوٹھ بالا میں معروف سیاسی قبائلی شخصیت وڈیرہ غلام قادر عرف غلامی بھٹائی انگاریہ کی وفات ان کے بیٹے مولابخش انگاریہ نومنتخب وڈیرہ علی اصغر بھٹائی انگاریہ سے تعزیت کی۔

بعد ازاں باندیکہ حاجی عثمان گوٹھ میں معروف کاروباری شخصیت محمد حنیف خارانی سے ان کی شریک حیات کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انگاریہ قبیلے کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام رسول انگاریہ سابق نائب ناظم محمد ابراہیم دودا عالم خان انگاریہ سابق کونسلر میربہادر خان جاموٹ سابق کونسلر وڈیرہ سلیمان انگاریہ ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ ڈیویلپمنٹ آفیسر عبدالمجید انگاریہ ایوب یوسف انگاریہ ثناء اللہ دودا وڈیرہ عبدالرشید جمالی انگاریہ حاجی عبدالستار انگاریہ ٹھیکیدار عبدالغفور انگاریہ فاریسٹ آفیسر مبارک دودا کریم بخش دودا حاجی عثمان بلوچ عبدالطیف بلوچ عبدالغفار بلوچ مزار خان انگاریہ زاہد مزار انگاریہ محمد جمن انگاریہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں