حب ،دن دیہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ ،ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 24 جون 2023 21:35

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2023ء) حب میں دن دیہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت حب شہر کے وسط میں حب سٹی پولیس تھانے کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور صاحب خان مگسی جاںبحق ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں