لسبیلہ یونیورسٹی میں احتجاج کرنیوالے طلباء کیساتھ انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، گرفتار طلباء رہا

جمعہ 17 نومبر 2023 21:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) لسبیلہ یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین شاہ ، یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر سعید احمد کے ساتھ کامیاب مذاکرات ،گرفتار طلباء کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی میں احتجاجی کرنے والے طلبائکے ساتھ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین شاہ ، یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر سعید احمد کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوگئے،گرفتار طلباء کو رہا کردیا گیا دو دن سے جاری احتجاج کو ختم کرکے یونیورسٹی کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے ۔

واضع رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی صبح سے طلباء کیساتھ مذاکرات کی کوششوں میں لگے تھے جو کامیاب ہوگئے۔گرفتار طلباء کو رہا کردیا گیا۔جبکہ پیر کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ ایک کمیٹی کی صورت میں ملاقات کرکے طلباء اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے اس موقع پر جام گروپ کے رہنما سید حیدر شاہ،ایس ڈی پی او عنایت اللہ بگٹی،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ،محمد یعقوب انگاریہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں