گڈانی کسٹمز کی کھرکیھڑا چیک پوسٹ پر ڈرامائی کاروائیاں

گاڑی سے 245 کلو گرام چرس اور 3360 کلو گرام چھالیہ برآمد ،سمگلر فرار

جمعرات 23 جولائی 2020 15:30

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) گڈانی کسٹمز کی کھرکیھڑا چیک پوسٹ پر ڈرامائی کاروائیاں گاڑی سے 245 کلو گرام چرس اور 3360 کلو گرام چھالیہ برآمد حسب سابق اسمگلر فرار،کسٹمز زرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز گودار کلیکٹر گڈانی کسٹمز کی کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر خفیہ طلاع پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے ٹرک سے دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 245 کلوگرام چرس برآمد مگر حسب سابق چیک پوسٹ سے اسمگلر فرار خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے اسمگلرز کو فرار ہونے کا موقع دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے دوسری بار اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ایک اور کاروائی میں 3360 کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا برآمد شدہ منشیات اور چھالیہ کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں