با پ کا مسئلہ باپ نے ہی حل کر دیا ، ،ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ

جس دن بلو چستان سے ٹھپہ ماری کا خاتمہ ہوگا بلو چستان کی پا رلیمنٹ نیشنل پا رٹی کے سیا سی کا رکنو ں سے بھر جا ئیگی،سابق وزیر اعلیٰ

منگل 21 ستمبر 2021 00:18

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سابق وزیر اعلی بلو چستان و نیشنل پا رٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ با پ کا مسئلہ باپ نے ہی حل کر دیا ، جس دن بلو چستان سے ٹھپہ ماری کا خاتمہ ہوگا بلو چستان کی پا رلیمنٹ نیشنل پا رٹی کے سیا سی کا رکنو ں سے بھر جا ئے گی ، بلو چستان کولوٹنے واستحصال کرنے والوںاور طبقاتی نظام کے خلاف نیشنل پا رٹی اپنی جدوجہد جا ری رکھے گی ، نیشنل پا رٹی مو رثی نہیں بلکہ عوامی و جمہو ری سیاسی جما عت ہے اکتوبر میںکو نسل سیشن ہو رہا ہے ، پا کستان کے عوام کا ایک ہی حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور جوڈیشل اور میڈیا کی آزادی ہے اس کے علا وہ کو ئی راستہ نہیں ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہا رانہو ںنے پیر کے روز نیشنل پا رٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر عبد الغنی رند کی رہا ئشگا ہ پر منعقدہ شمو لیتی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کارکنو ں سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

شمو لیتی تقریب سے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا کہ عبد اللہ آسکانی ، بشیر احمد جما لی ، عبدالشکو ر چھٹہ ،امام بخش ،غلام شبیر بلو چ اور فقیر غلام قادر سمیت دیگر کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کر نے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں انہو ںنے کہاکہ جس د ن بلوچستان میں ٹھپہ ماری کا خاتمہ ہوگا اس دن بلوچستان کی پارلیمنٹ نیشنل پارٹی کے سیاسی کارکنوں سے بھر جائے گی، نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ،ووٹ ،پارلیمنٹ اور آئین کے زریعے عوام کو ایک بہتر زندگی دینے کی کوشش کر رہی ہے انہو ںنے کہاکہ نیشنل پارٹی کی قیادت عوامی و جمہوری اور انسان دوست قیادت ہے نفرتوں پر مبنی نہیں ہے وہ محبتو ں کا پیغام دینے والی ہے اس کو استحصال سے سخت نفرت ہے چاہئے استحصال بلوچ کریں یاپاکستان کا اشرافیہ کرے ہم استحصال کے قائل نہیں ہیں ہم قوموں کی برابری چاہتے ہیںہم طبقاتی بالادستی کے خلاف ہیںہمارے لیئے وہ بلوچ انتہائی قابل احترام ہے جو مزدور ہے جو کسان ہے جو دانشور ہے جو پڑھا لکھا طبقہ ہے جو چھوٹاکاروباری طبقہ ہے جو چھوٹا زمیندار ہے انہو ںنے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستا ن کو لوٹتے والوں سے نفرت کرتی ہے جو بلوچستان کا استحصال کرتے ہیں چاہئے وہ مرکز ہو یا صوبہ ہو ان کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی انہو ںنے کہاکہ ضلع لسبیلہ میں جو جدوجہد حا جی وزیر خان رند اور رجب رند کی قیادت میں عبد الغنی ،نظام رند، کامریڈ سلیم اور دوسرے دوست کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے خیر جان بلو چ نے جھا ئو اور آواران کے گلی کوچوں میں انقلا ب لایا ہے جس پر میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے بعدازاں صحا فیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلو چستان میں مسئلہ پید ابھی کیا جا تا ہے اور اسے حل بھی کیا جا تا ہے باپ نے مسئلہ پید ا کیا تھا اور اسے باپ نے ہی حل کردیا انہو ںنے کہاکہ ٹھپہ ما ری نہ ہو اور صاف و شفا ف الیکشن ہوں تو نیشنل پا رٹی بلو چستان اور قومی اسمبلی میںبہتر پو زیشن میں ہو گی ،ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ پا کستان میں تحریکیں چلتی رہی ہیں پا کستان میں جب تک آمر یت کا خاتمہ نہیں ہو گا ، پا رلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہو گی ا?رڈیننس پر آرڈیننس آرہے ہیں کبھی صحا فیو ں اور کھبی ججز پر قدغن لگا ئی جا رہی ہے سیاسی جما عتیں زیر عتاب ہیں تو اس وقت تک تحریکیں چلیں گی ،پی ڈی ایم جو بھی تحریک چلا ئے گی اس میں بھر پور حصہ لیں گے انہو ںنے کہاکہ پا کستان کے عوام کا ایک ہی حل ہے آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور جوڈیشل و میڈیا کی ا?زادی ہے اس کے علا وہ کو ئی راستہ نہیں ہے شمو لیتی تقریب سے نیشنل پا رٹی وحدت بلو چستان کے نا ئب رجب علی رند خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ کی مخلصی کی وجہ سے لو گ جو ق در جوق پا رٹی میں شمو لیت اختیا ر کررہے ہیں ، نیشنل پا رٹی میں مخلص و فکر ی شعور رکھنے والوں اور تعلیم یا فتہ لو گو ں کی ضرورت ہے ، انہو ںنے کہاکہ نیشنل پا رٹی کسانو ں ، مزدوروں و دیگر متوسط طبقے کی سیا سی جما عت ہے ڈاکٹر عبد الما لک کے ڈھا ئی سالہ دور میں نیب نے سرجوڑ کر کر پشن نکا لنے کی کوشش کی مگر کہیں سے بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی انہو ںنے کہاکہ نیشنل پا رٹی استحصال زدہ قوموں کو اپنے پا ئوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے تقریب سے کا مریڈ سلیم بلو چ ، بشیر احمد جما لی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں نیشنل پا رٹی کے مرکزی رہنما خیر جان بلو چ ، انجینئر حمید بلو چ، مجید ساجد ی ، حا جی وزیر خان رند ، عبد الغنی رند ، سابق ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ،کا مریڈ سلیم بلو چ ،محمد بخش خا صخیلی کا مریڈ عمران بلو چ ، روشن جتو ئی ، جان محمد پلا ل فقیر مٹھل جان محمد بلو چ ،میر و صابر ہ ابو بکر سمیت دیگر کا رکنو ں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں