بیلہ پولیس نے تکنیکی معاونت سے اندھے قتل کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 15:32

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) بیلہ پولیس نے تکنیکی معاونت سے اندھے قتل کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ غلام نبی ولد غلام علی قوم رونجھا سکنہ بگھیاڑی گوٹھ بیلہ 30 سالہ کو نامعلوم قاتلوں نے کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ نامعلوم قاتلوں کے خلاف تھانہ بیلہ میں درج رجسٹرڈ کیا گیا اور ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن ر نوید عالم نے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مسٹر عنایت اللہ بگٹی SDPO اوتھل SHO بیلہ یار محمد کمانڈو تھانہ کے سینئر تفتیشی آفیسر اور مقدمہ کے تفتیشی آفیسر پر مشتمل بنائی اور ہدایت کی کہ فوراً قاتلوں کا سراغ لگاکر گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔

تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی لسبیلہ کی زیر نگرانی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تکنیکی معاونت سے اصل مجرموں کا سراغ لگایا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش مقدمہ مدعی نے 6 ملزمان ڈاکٹر امام بخش، سراج الدین ولد امام بخش، زاہد ولد امام بخش،معشوق علی ولد قادر بخش،عبدالرزاق ولد عبدالغفور، شوکت علی ولد قادر بخش کو نامزد کیا ۔بیلہ پولیس نے اپنے دستیاب وسائل کے اندر داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کی اور متعدد چھاپے مارے ۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے قتل میں ملوث 5ملزمان قاتلوں کو گرفتار کیا جبکہ صرف ایک ملزم شوکت علی کی گرفتاری رہتی ہے جس کو گرفتار کرنے کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہے۔ بیلہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں