گ*23مارچ یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منانے کے لیے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی

منگل 19 مارچ 2024 22:40

+لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین اختر کی زیر صدارت23مارچ یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منانے کے لیے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید یاسین اختر نے کہا کہ 23مارچ ہر سال کی طرح قومی جوش وجذبے سے منانے کے لیے بہتر اقدامات کیے جائیں گے ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسر محمد انور جمالی نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے 4 اسکولوں میں پروگرام رکھے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری ماڈل اسکول اوتھل گرلز ہائی اسکول اوتھل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بیلہ میں 23مارچ کے سلسلے میں پروگرامز منعقد ہونگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر میل نوید احمد ہاشمی ڈی ڈی او اوتھل نواجد حسین بلوچ ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوٹھ رمضان لاکھڑا اطہر قریشی اورنمائیندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل مس نرگس علی بھی شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں