کمالیہ ،ْ شہری کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن پرایف بی آر نے تحقیقات شروع

میرے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے ،ْنہیں معلوم ،ْ کمالیہ کے شہری کی گفتگو

جمعہ 4 جنوری 2019 14:55

کمالیہ ،ْ شہری کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن پرایف بی آر نے تحقیقات شروع
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) کمالیہ کے شہری کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن پرایف بی آر نے تحقیقات شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق کمالیہ کے رہائشی یاسین کے اکائونٹ میں ایک سال کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں اور یاسین کو نوٹس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹس کے جواب میں یاسین نے موقف اختیار کیا کہ اس نے تین سال قبل بینک سے قرضہ لیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کرسکا اس کی چیک بک بینک کے کریڈٹ آفیسر عظیم نے پاس رکھ لی تھی۔

یاسین کے مطابق اس کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے اسے نہیں معلوم ، یاسین نے معاملہ کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔واضح رہے کہ یاسین کے اکائونٹ سے ایک سال کے دوران 4 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں