سول کلب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

اتوار 19 جنوری 2020 17:30

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ سول کلب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، تا کہ ممبران مستفید ہوسکیں۔یہ بات انہوں نے سول کلب کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو ممبران چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ،شیخ ذوالفقار ایڈووکیٹ ،شیخ شہزاد ایڈووکیٹ، غلام مصطفی ایڈووکیٹ ودیگر نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سول کلب سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سپورٹس کے حکام کو احکامات جاری کیے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں