وزیر اعلی عثمان بزدار کی عوام کو 65 روپے کلو چینی فراہم کرنے کی سکیم کامیاب ہو رہی ہے

ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے لئے چینی وبال جان بن گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اپریل 2021 11:19

وزیر اعلی عثمان بزدار کی عوام کو 65 روپے کلو چینی فراہم کرنے کی سکیم کامیاب ہو رہی ہے
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا) ۔ضلعی انتظامیہ کی زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء گراں فروشی اور زخیرہ اندوزی کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی زیر قیادت چھاپہ مار ٹیم کی کامیاب کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کوٹ سلطان میں غیر قانونی طور پر زخیرہ کی گئی چینی قبضہ میں لے لی گئی۔

غیر رجسٹرڈ سٹاک سے 50 کلو گرام کے 2 ہزار تھیلے برآمد۔موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔کارروائی میں مقامی پولیس سے مدد لی جا رہی ہے۔زخیرہ اندوزوں کو عوام کی جیب پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔رمضان بازار میں چینی65 روپے کلو دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں