برازیل کے مشہور سیاحتی و ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں نیشنل میوزیم میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

منگل 4 ستمبر 2018 01:10

برازیلیہ ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2018ء) برازیل کے مشہور سیاحتی و ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع نیشنل میوزیم میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس شدید آگ کی لپیٹ میں آ کر اس مشہور و معروف عجائب گھر کے بے شمار قیمتی نوادرات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ برازیل کے صدر مشیل تمر کا کہنا ہے کہ دو صدیوں پر مشتمل تخلیقی کام، تحقیق اور علم اس آگ میں ضائع ہو گیا ہے۔ میوزیم کے انچارج پاؤلو کناؤس نے 20 ملین اہم آئٹمز کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اسے برازیل کی ایک بڑی ثقافتی ٹریجڈی بھی قرار دیا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں