سپربندوں پرکوئی گھرنہیں گرایاجارہا،ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:27

لیہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں میں آمدورفت کی بہتر سہولیات ،سڑکات کی درستگی اورتمام سپرو حفاظتی بندوں کی تعمیرو مرمت کے کام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے اور سپربندوں پر کسی گھر کو نہیں گرایاجارہا بلکہ مرحلہ وار حفاظتی بندوں کی مضبوطی کا کام جاری رہے گا۔یہ بات ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ نے ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ کے ہمراہ سپروحفاظتی بندوں اور نشیبی علاقوں کے رابطہ سڑکات کے معائنہ کے موقع پر کہی۔

معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے رابطہ سڑکات کی فوری تعمیرو مرمت کرنے کی ہدایات دیں۔حفاظتی بندوں پر مکینوں کے مسائل سنے اور محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ کسی گھر کو گرائے بغیر حفاظتی و سپر بند کی مرمت و بحالی کا کام انتہائی ذمہ داری سے کیا جائے تاکہ نشیبی علاقہ کے مکینوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ نے نشینی علاقوں کے مکینوں سے کہا کہ حکومت رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز فراہم کررہی ہے جنہیں استعمال میں لاتے ہوئے تعمیر ومرمت کا کام شروع کیا جارہا ہے تاکہ کاشت کاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی حاصل ہواور آمدورفت کی بھی معیاری سہولیات میسر آسکیں۔اس موقع پر محکمہ ہائی وئے وانہار کے حکام ،کونسلر غلام یاسین جکھڑ،محمد عظیم جکھڑ ،سابق وائس چیئرمین یوسی ملک نور محمد جکھڑ بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں