لیہ ، کھلی کچہری کاانعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کاانعقاد عمل میں لایاگیا،جس میں دس سائلین نے محکمہ ریونیو،واپڈا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،شوگرملزسے متعلقہ معاملات کے بارے میں شکایات پیش کیںجن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر بابربشیرنے کہا کہ کھلی کچہری کا فورم عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے جس کے لیے شہری بے خوف ہوکر اپنے مسائل بیان کریںتاکہ حل کو یقینی بناتے ہوے سرکاری محکموں کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیاجاسکے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں