مانسہرہ ،25 سالہ نوجوان قتل ،قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:44

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) شہیلیہ مانسہرہ میں 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیاگیا، قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع گاوں شہیلیہ میں 25 سالہ نوجوان یاسر ولد عبدالستار کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا.اور قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.تھانہ صدر مانسہرہ میں مقتول کے بھائی ارشد ولد عبدالستار کی رپورٹ پر فخر زمان ولد علی زمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول اپنا تین ہزار روپے قرض کی رقم مانگنے گیا.قاتل کی طرف گیا تھا.توں تکرار پر فخرزمان نے فائرنگ کر دی.جس سے یاسر شدید زخمی ھوگیا.جس کو تشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا.جہاں پر وہ دم توڑ توڑ گیا.کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی.پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں