لورالائی ،ْکوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 4 کان کن جاں بحق، ایک زخمی

چھ فٹی کی کوئلہ کان میں 5 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوگیا جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں ،ْذرائع

بدھ 2 جنوری 2019 13:53

لورالائی ،ْکوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 4 کان کن جاں بحق، ایک زخمی
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ضلع لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث چار کان کن جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے بتایا کہ چمالانگ کے علاقے چھ فٹی کی کوئلہ کان میں 5 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کی گئیں ،ْدوسری جانب کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں