لورالائی کو الگ ڈویڑن بنانے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ جلد دے دینگے ، محمد خان طور

پیر 5 اکتوبر 2020 17:18

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ لورالائی کو الگ ڈویڑن بنانے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ جلد دے دینگے، انہوں نے کہا کہ نئے ڈویڑن کے قیام سے لورالائی کا اپنا کمشنر ہوگا اور ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے مستقبل ققریب میں نتائج انا شروع ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں انکی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی وہ نیب سے بارگین کرکے لوٹی ہوئی رقم سرکاری خزانے کو واپس کردیں یا پھر مقدمات کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب ایک ہیں چوری حکومت میں بیھٹے ہوئے کریں یا اپوزیشن والے کریں سب کو احتساب کے کھٹرے میں کھڑا ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صوبائی و مرکزی حکومت کے حوالے سے تمام حقائق کو مسخ کر کے اس طرع کے باتوں سے حکومت کوبدنام اور ہماری کارکردگی کو زیرو کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہماری کار کردگی کو عوام دیکھ رہی ہے اور وہ حکومت کی ڈھائی سال کی مثالی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔

انہوں نے کہا لورالائی کم میختر کے حلقے میں تعلیم صحت صاف پانی زراعت کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی شہرمیں صاف پینے کے پانی کی فراہمی سے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اسطرع دیگر مسائل بھی حل ہو جائینگے عوام صبر کریں پانچ سال مدت میں تمام وعدے پورے کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کورونائ سے اہستہ اہستہ نکل رہا ہے ہماری وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بہتر پالیسی کے نتیجے میں ہم نے کورونا ئ کو مات دی انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بھیٹیں گے ہماری سفارتی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر وفلسطین عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے جس سے بھارت اور اسرائیل کو عالمی دبا? کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کرائسز سے نکل رہا ہے اور معاشی حالت بھی بہتری کے جانب گامزن ہے جو کہ ایک خوش ائیند بات ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں