لورالائی لیویز فورس کی کارروائی ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے دو کارندے گرفتار اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 17 جولائی 2021 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) لورالائی لیویز فورس کی کاروائی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے دو کارندے گرفتار اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد ، لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو لیویز فورس نے قلعہ سیف اللہ میں راہزنی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے دوملزمان کو لورالائی کے علاقے مڑہ تنگی میں دوران چیکنگ گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ملزمان قلعہ سیف اللہ، لورالائی ،موسیٰ خیل، ژوب میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد قلعہ سیف اللہ لیویز کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں