بلوچستان کے تمام صوبے کی طرح ضلع لورالائی میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری

پیر 22 نومبر 2021 23:47

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) پورے بلوچستان کی طرح ضلع لورالائی میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پیکج کے تحت بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع لورالائی کے 1700 خاندانوں میں ریلیف پیکیج تقسیم کئیے جارہے ہیںجن میں رضایاں،مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیںکنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے تقیسم کی جا رہی ہے جس سے مجموعی طور پر 1700 خاندان مستفید ہونگی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں