ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں اداروں کی طرف سے شہر ی مفاد میں اٴْٹھائے گئے اقدامات کو پریس میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے سے اجاگر کرے ،ڈپٹی کمشنر لورالائی

جمعرات 19 مئی 2022 23:42

ْلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) مثبت اور تعمیر تنقید مسائل کی درست نشاہدہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کابہترین ذریعہ ہے ضلعی انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا لورالائی پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کرچلنے کا اعادہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد قاسم کاکڑ ڈسڑ کٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین اور محکمہ انفا رمیشن کے محمود بلوچ بھی موجود تھے لورالائی پریس کلب کے وفد میں لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر سینئر صحافی ایس ایم سلطان میاں محمد طاہر بشیر آرائیں ولی خان کاکڑ نعمت اللہ ناصر فرید خان موسی خیل عمر زئی ناصر اور دیگر شامل تھے ا س موقع پر لورالائی پریس کلب کی فعالی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے صحافیوں نے دپٹی کمشنر لورالائی کو یقین دلایا کہ لورالائی پریس کلب کو جلد فعال بنایا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں اداروں کی طرف سے شہر ی مفاد میں اٴْٹھائے گئے اقدامات کو پریس میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے سے اجاگر کرے عوامی مسائل کی نشاہدہی پر متعلقہ اداروں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں پرنٹ میڈیا کے نمائند ے خبروں کالموں ایڈیٹویریز وغیرہ کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ صحافت ریا ست کا چوتھا ستوں ہے اورلورالائی پریس کلب ضلعی انتظامیہ کا اہم ستون ہے آپ لوگوں کے بھر پور تعاون اور مثبت سو چ کے حامل صحافیوں کی بدولت ضلعی انتظامیہ کا امیج پیغام ہر جگہ پہنچ پاتا ہے انشاء اللہ بہترین کورڈنیشن کیساتھ آگے بڑھیں گے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ لورالائی شہر میں نمایا ں بہتری اوراور شہر کی خو بصورتی کیلئے آپ لوگوں اداروں سے تعاون کریں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں لورالائی پریس کلب (ر) کے صدر خان محمد خانو نے کہا کہ لورالائی پریس کلب نے ہمیشہ انتظامیہ کے اچھے کاموں کو اجاگر کیا ہے اور اس ادارے نے مثبت تعمیر ی صحافت کی بدولت معاشرے میں اپنا منفر د مقام بنایا ہے سینئر صحافی ایس ایم سلطان نے کہا کہ لورالائی کے صحافیوں نے ہمیشہ جراتمندانہ انداز میں صحافت کی ہے اور مثبت تنقید کرنے سے کبھی صحافی گھبرائے نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کی بدولت ثابت قدمی سے اپنے صحافتی مشن پر ڈٹے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں