لوالائی، 14 سال سے جاری سپیرہ راغہ روڈ پر تعمیراتی کام ست روی کا شکار

ہفتہ 25 جون 2022 23:49

لوالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) 14 سال سے جاری سپیرہ راغہ روڈ پر تعمیراتی کام ست روی اور ناقص میٹریل کے استعمال اور بار بار فنڈ کے اجرا اور خرد بردکے خلاف کوئٹہ روڈ بمقام شارٹ کٹ نز د لیویزتنگ چیک پوسٹ پر روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے 6گھنٹے کے لئیے مکمل بند رہا اس دوران سینکڑوں مسافر ڈائیو،ٹرک کاریں اور دیگر گاڑیاں مکمل پھنس کر رہ گئی نذدیکی ہوٹل اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس دوران انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آئی تفصیلات کے مطابق زخپیل نوجوانان فلاحی کمیٹی کے چئیرمین کمانڈر شاہ محمد زخپیل اور این ڈی ایم لورالائی کے سربراہ اسفندیار خان کاکڑ کی قیادت میں روڈ بلاک کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تحصیلدار ثنااللہ لونی، میجر رسالدار سردار لطیف جوگیزئی سے مظاہرین کے مزاکرات ناکام ہو گئے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آئیں پانچ گھنٹے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین سے مظاکرات کر کلے انکو مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی جس پر مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کے لئیے کھول دیا

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں