لورالائی ،رمضان میں گرانفروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا،لاغر ،بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) لورالائی میں رمضان المبارک میں گراں فروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا،رمضان بازار اور عام بازار میں اکثر لاغر اور بیمار جانوروں کی فروخت دھڑلے سے جاری محکمہ لائیو سٹاک اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قصاب دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ مقرر کر رکھے ہیں چھوٹا گوشت 1700 روپے کلو اور بڑا گوشت 800روپے کلو ،شہری ریلیف کی بجائے تکلیف میں مبتلا،انتظامی مشینری رمضان بازار میں اعلیٰ افسران کے دوروں اور فوٹو سیشن میں مصروف ہوکر رہ گئی،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے لورالائی بازار میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں گراں فروشوں نے من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا شہریوں کی نشاندہی یا شکایات کے باوجود انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف نرم گوشہ دیکھنے کو آرہا ہے پرائس محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ کے چیک اور بغیر مہر لگانے کی اکثر جانورز زبح کیے جاتے ہیں جبکہ رمضان بازار اور شہر کے مختلف مقامات پر کھلے عام سلاٹرہائوس کی مہریں لگا کر لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے ویٹرنری ڈاکٹر بااثر قصابوں کے خلاف کاروائی سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں ضلع انتظامیہ کے آفسران اور تمام عملہ رمضان بازار کی ڈیوٹی پرمامورہو گیا اورافسران رمضان بازار کے معائنہ کے لیے آنے والے اعلیٰ افسران کے ساتھ فوٹو سیشن اور کارکردگی کی خبریں لگوانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے صرف تکلیف ہی مل رہی ہے اس صورت حال میں مقامی شہریوں نے ڈی سی ڈی سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں