روسی جنگی طیاروں کی مدد سے اسد کی فوج کی الغاب کی جانب چڑھائی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:11

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) شامی حکومت کے فوج نے اپنے حامی ملیشیا کی مدد کے ساتھ الغاب کے میدانی علاقے پر حملہ کر دیا ہے۔ مغربی شام میں الغاب کا علاقہ انتہائی اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ اِس حملے میں شامی فوج کو روسی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شامی باغیوں نے الغاب کے علاقے میں رواں برس کے اوائل میں قبضے کیا تھا۔ اِس علاقے پر قبضے سے باغیوں کو شام کے ساحلی علاقوں پر نظر رکھنے میں سہولت حاصل تھی۔ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق شامی فوج باغیوں کے ٹھکانوں کو بھاری شیلنگ سے ٹارگٹ کرنے کے علاوہ میزائل کا استعمال بھی کر رہی ہے۔ `

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں