مظفرآباد،محکمہ جنگلات کے افسران اور ان کے عملہ کی ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی ،شکایت کرنے والوں کو پھنسا دیاگیا

جمعرات 4 جنوری 2024 13:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) ایک طرف ازاد کشمیر بھرسمیت مظفراباد میں محکمہ جنگلات اور وزیراعظم ازاد کشمیر نے جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے اور جس میں عوام کو بالن بھی نہیں دیا جائے گا جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران اور ان کا عملہ جو کہ ٹمبر مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جہاں پر کوئی فرد اگر جنگلات کی کٹائی کے بارے میں محکمہ جنگلات کو اگاہ کریں تو وہ بجائے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کے جو شکایت کرے گا اس کے خلاف درخواست اور ایف ائی ار کٹوا دیتے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ازاد کشمیر نے ازاد کشمیر بھر سمیت مظفراباد میں جنگلات میں سرسبز درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا اور اس پر متعدد افراد کے خلاف پسند ناپسند کی بنا پر ایف ائی ارز بھی کاٹی گئی اور جبکہ معلوم یہ ہوا کہ محکمہ جنگلات کے افسران اور ان کے عملہ کی ملی بھگت کے باعث پنجکوٹ گڑنگا اور یونین کونسل سیدپور پینٹھ للو سہری کے مقامات پر جنگلات کو بڑے پیمانے پر کاٹا گیا اور جنہوں نے نشاندی کی محکمہ جنگلات کے رینج افسران نے ان کو بھی ایف ائی ار میں ملوث کر دیا اور جنہوں نے درخت کاٹ کے فروخت کر دیے وہ اج بھی باہر ہیں وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق اور سیکرٹری جنگلات یہ دوریاں معیار کا قانون سمجھ سے بالاتر ہے اگر پابندی لگانی ہے تو سب پر لگایا جائے للو سحری بااثر ایسی بات سے ایک مشین جو شہروں میں ہوتی ہے وہاں جنگل میں لگا رکھی ہے اور محکمہ جنگلات کے مطابق پورا عملہ ان کے ساتھ ہے ان کو پرمٹ کس نے جاری کیا جنگل میں جبکہ یونین کونسل سرپور پینٹھ میں 11 درخت کاٹے گئے اور اسے وزیر نے فون کیا وہاں سیدرخت ہی غائب کر دیں ہے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی اور پھر دارالحکومت مظفراباد کے دیگر علاقوں میں جو بے گناہ لوگوں کے خلاف ایف ائی ار کٹوا کر ان پر لاکھوں روپیہ جرمانہ کیا ہے وہ کیوں گیا ہے اس کا جواب محکمہ جنگلات دے نہیں تو جن کے جرمانہ ہوا ہے ان کے پیسے واپس کریں اور بالن کے لیے لکڑیاں عوام کو فراہم کریں کیونکہ دی علاقوں میں مکانات کی تعمیر ہو یا گھر کے چولہے وہ انہی لکڑیوں سے جلتے ہیں

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں