یوم نیلہ بٹ تحریک آزادی کاسنگ میل ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر کا پیغام

پیر 22 اگست 2022 16:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2022ء) وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے یوم نیلہ بٹ کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم نیلہ بٹ تحریک آزادی کاسنگ میل ہے ۔ جب کشمیر ی عوام نے ڈوگرہ استبداد کے خلاف مسلح جہاد کا علم بلند کیا اسی جدوجہد کے نتیجے میں آزادکشمیر کا یہ علاقہ آزاد ہوا۔ ڈوگرہ حکمرانوں ،انگریز اور کانگریسی قیادت نے سازشوں کے ذریعے کشمیری عوام کو پاکستان کے ساتھ ملنے سے روکنے کے لئے سازشوں کے جال بننا شروع کیے اور کشمیری عوام کی خواہشات کو نظر انداز کر کے ریاست کا پاکستان سے الحاق کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کیںتو اس وقت کشمیری مسلمانوں کی نمائندہ جماعت آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے قرارداد الحاق پاکستان منظور کی ۔

(جاری ہے)

مہاراجہ ہری سنگھ نے کشمیری مسلمانوں کی اس آواز کو سننے کے بجائے کانگریسی قیادت سے تعلقات بڑھانا شروع کردیے تو کشمیری عوام نے نیلہ بٹ میں جلسہ منعقد کر کے مہاراجہ سے پاکستان سے الحاق کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی جلسے کی روح رواں بائیس سالہ نوجوان مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان تھے جنہیں دنیا آج بھی مجاہد اول کے نام سے جانتی ہے۔نیلہ بٹ میں ہونے والے اسی جلسے نے باغ کی طرف بڑھنا شروع کیا تو ڈوگرہ حکمرانوں نے کشمیریوں سے خون کاخراج وصول کرنا شروع کیا ڈوگرہ حکمرانوں کے اس ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز پوری ریاست میں گونجنے لگی اور ایک بھرپور مزاحمت کے نیتجے میں یہ علاقہ آزاد ہوا آزادکشمیر ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری قومی اور اجتماعی منزل پوری ریاست کی آزادی اور پاکستان سے الحاق ہے جس کے لئے کشمیری عوام دھائیوں سے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں