مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے مشترکہ موضوعات میں سب سے اہم ترین اور کلیدی ترین مسئلہ ہے ،محمد خان

اسرائیل کے بڑھتے مظالم، آئے روز مسجد مقدس اقصی میں نمازیوں کی توہین کے سد باب کیلئے امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

منگل 17 اکتوبر 2023 21:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2023ء) معروف کاروباری اور سماجی شخصیت محمدخان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے مشترکہ موضوعات میں سب سے اہم ترین اور کلیدی ترین مسئلہ ہے کیونکہ ایک ایسا مسلمان ملک جو کئی حوالوں سے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اسے اس کے باسیوں سے چھین کر مختلف ممالک سے لائے گئے غیر قانونی اور غاصب افراد کے حوالے کیا جا رہا ہے فلسطینوں پر ان کی اپنی ہی زمین تنگ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پرآئے روز ظلم و ستم اور قتل و غارت کا سلسلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے غاصب صیہونیوں کو روکنے کیلئے کہیں سے کوئی آواز بلندنہیں ہو رہی۔

حما س اور اس جیسی مزاحمتی تنظیمیں جو اپنی زمین کے دفاع کیلئے کھڑی ہیں ان کو دہشت گرد اور متشدد کے ناموں سے پکارا جاتا ہے مگر غاصب اسرائیل کو کوسنے والا کوئی نہیں جس کی دہشت گرد آرمی مسلم امہ کے مقدس ترین مقام مسجد اقصی میں مقدسات کی تو ہین کے ساتھ ساتھ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی جانوں کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صہیونیزم نہ صرف فلسطین بلکہ پورے انسانی معاشرے کیلئے ایک بہت بڑا سیاسی،اقتصادی اور اخلاقی خطرہ ہے جس نے دنیا کے دیگر علاقوں پر اپنا تسلط اور قبضہ جمانے کے لئے اس حسا س ترین نقطے یعنی قدس کو اپنا مرکزی وسیلہ اور محور قرار دیا ہے۔

فلسطینی تشخص کی حفاظت اور اسکی پاسداری ایک مقدس فریضہ ہے جب تک فلسطین کا نام، بیت المقدس کا ذکراور فلسطینی مزاحمت و استقامت جاری رہے گی ا س وقت تک غاصب و ناجائز اسرائیلی حکومت کی بنیادوں کا مستحکم ہونا ناممکن رہے گا۔اسرائیل کے بڑھتے مظالم، آئے روز مسجد مقدس اقصی میں نمازیوں کی توہین کے سد باب کیلئے امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط چاہے وہ تجارتی ہوں یا سیاسی قطع کر دینے چاہیں اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کرنا چاہے۔مسلم امہ کو چاہے کہ آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر اس مرکزی نقطے پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے آپس میں اتحاد و وحدت کی فضا پید اکریں۔قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے امت کے قلب میں گھسایا گیا ہے اس کو پاکستان کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں