سر کاری املاک پر قبضہ کرنے کے بڑھتے ہوئے گراف پر قابو پانے کیلئے فو ل پروف اقداما ت اٹھانے کی بھر پور ضرورت ہے ، ڈویژنل سپر ینٹنڈ نٹ پاکستان ریلوے ملتان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:36

میلسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء ) سر کاری املاک پر قبضہ کرنے کے بڑھتے ہوئے گراف پر قابو پانے کیلئے فو ل پروف اقداما ت اٹھانے کی بھر پور ضرورت ہے کیونکہ سب سے قیمتی ارا ضی پاکستان ریلوے کی ملکیتی ہے جس پر دیگر محکمے بھی جبری قبضہ کر نیکی کوشش کرتے ہیں جسکے خلاف اقد اما ت اولین تر جیحا ت میں شامل ہے ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل سپر ینٹنڈ نٹ پاکستان ریلوے ملتان شاہ رخ خان نے میلسی ریلوے سٹیشن پر سالانہ انسپکشن کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈا ئریکٹر لینڈ اینڈ پراپرٹی محمد اعجاز ججہ نے ڈی ایس کو بتایا کہ پاکستان ریلوے کی گیارہ ایکڑ ارا ضی ڈسڑ کٹ کلکٹر وہاڑی جواد اکرم نے ٹی ایم اے میلسی کو پارک بنانے کیلئے اسکے نام منتقل کر نیکی استدعا بورڈ آ ف ریونیو پنجاب کے سیکرٹری کالونی کو تحریری طور پر ایک لیٹر میں کی جس پر سیکرٹری کالونی نے بتایا ہے کہ ریلوے لینڈ ہے اور اسکے معاملات عدا لتوں میں زیر سما عت ہے اس لیے آ پکی اس استدعا کو خاطر میں نہیں لا یا جا سکتا یعنی یہ ٹی ایم اے میلسی کے نام منتقل نہیں ہو سکتی جس پر ڈی ایس ریلوے نے اطمینان کا اظہار کیااس موقع پرسٹی پر یس کلب میلسی کے چےئر مین اور سجادہ نشین دربار عالیہ نتھے شاہ صا حب زاہد احمد خان شیروانی نے ڈی ایس سے ملاقات کرتے ہوئے انکو بتایا کہ میلسی میں قیمتی کمرشل ریلوے ارا ضی احمد یار اچاری نے لیکر کئی کنال پر غیر قانو نی قبضہ کیا ہوا ہے اور پلاٹوں کو ناجائز قابضین سے بھتہ وصول کرر ہاہے جبکہ یہ پلاٹ نیلام عام کے ذریعے نیلام ہوا لیکن اسکے باوجود نیلامی میں لینے والے آ ج تک کامیاب نہیں ہو سکے احمد یار اچاری نے چالیس ہزار میں چار کنال کا کمرشل پلاٹ اور لیز پر لی ہوئی تمام دکانیں لوگوں کو بڑی قیمت پر کرائے پر دی ہوئی ہے جبکہ ریلوے قانون کے مطابق کسی کو کرائے پر نہیں دی جاسکتی جس پر ڈی ایس ریلوے نے ڈپٹی ڈا ئریکٹر لینڈ اینڈ پراپرٹی محمد اعجاز ججہ کو حکم دیا کیا کہ وہ اسکی انکو ائری کریں جتنا حصہ لیز پر ہے جو فالتو ہے وہ خالی کراکر استعمال کر نیکا کرایا وصول کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض ، تحصیل میونسپل آ فیسر چوہدری محمد ندیم اور مقا می تاجر عمر ان خان شیروانی بھی موجو د تھے بعدا زاں ڈی ایس اپنی سپیشل ٹرین پر وہاڑی روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں